کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کی کمی سے 2683ڈالر سے کم ہو کر 2670ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1300 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 3300 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔