کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتیزی کا تسلسل برقرار،نئے کاروباری ہفتے کا بھی مثبت آغاز،مخصوص سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری سے تیزی کا رحجان ، کے ایس ای100 انڈیکس میں 357پوائنٹس کا اضافہ،50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 78ارب76لاکھ73ہزار روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی6.80فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق پیر کو بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس اور فارما سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 729پوائنٹس کے اضافے سے 94ہزار پوائنٹس کی حدبھی عبور کر گیا لیکن آخری 2گھنٹے میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 356.64 پوائنٹس کے اضافے سے 93648.33پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔