• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا نے کرکٹ کو ڈپلومیسی اور پاکستان کو بدنام کرنے کا ذریعہ بنا دیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال بھارت کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار، پاکستان کا جواب کیا ہونا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ انڈیا نے کرکٹ کو ڈپلومیسی اور پاکستان کو بدنام کرنے کاذریعہ بھی بنا دیا ہے.

اسپورٹس رپورٹر ،فیضا ن لاکھانی نے کہا کہ اگر انڈیا کے میچز کی مارکیٹ ویلیو ہے تو پاکستان کے میچز کی بھی اپنی مارکیٹ ویلیو ہے،تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا کہ اس میں سب سے بری خبر کرکٹ شائقین کیلئے ہے۔ 

سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھیں، تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ پاکستان نے بڑی اچھی حکمت عملی تیار کی ہے، ایک طرف انڈیا کہتا ہے ہمارا پاکستان کے ساتھ موازنہ نہیں دوسری جانب اس کے ذہن سے پاکستان نہیں اترتا۔ 

اسپورٹس رپورٹر ،فیضا ن لاکھانی نے کہا کہ آئی سی سی کے ذریعے ای میل پاکستان کو ملی ہے ۔

 آئی سی سی کے مطابق انڈیا سے ہمیں زبانی آگاہ کیا گیاہے ۔ ان کی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ پاکستان کا پہلا موقف یہی ہونے جارہا ہے کہ انڈیا تحریری طور پر دے کے اس کے تحفظات کیا ہیں۔ 

پاکستان قانونی پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے آج کل میں جواب دے گا۔ پاکستان بالکل تیار نہیں ہے کہ ہائی برڈ ماڈل کو یہاں اپلائی کیا جائے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پی سی بی کو فل سپورٹ کیا جارہا ہے۔ اگر انڈیا نہیں آتا تو پھر ہم بھی انڈیا کے ساتھ کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔اگر انڈیا کے میچز کی مارکیٹ ویلیو ہے تو پاکستان کے میچز کی بھی اپنی مارکیٹ ویلیو ہے۔ 

پی سی بی بھی دیگر بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہے ۔یہاں پر آئی سی سی کو ایکشن لینا ہوگا۔ پاکستانی حکومت بھی اسی پیج پر ہے جس پر پاکستانی کرکٹ بورڈ ہے۔

اہم خبریں سے مزید