• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سرکاری مکان ختم‘ بلند عمارتیں بنانے کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانات ختم کرکے بلند عمارتیں تعمیر کرنے کی تجاویز دی گئی ہےجس کے نتیجے میں نہ صرف سی ڈی اے کو 55ارب روپے کی آمدن ہوگی بلکہ 77ایکڑجگہ بھی بچائی جاسکتی ہے ۔

 پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)نے سی ڈی اے کوسرکاری مکانات ختم کرکے ہائی رائز عمارات تعمیر کرنے کیلئے لکھے گئے آرٹیکل پر مراسلہ لکھ دیا جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے بھی اس بارے میں لکھے گئے آرٹیکل پرسی ڈی ایسے تجاویز مانگ لی ہیں۔

مراسلے کے مطابق صرف جی سکس ون میں6ہائی رائز عمارات 9ایکڑ پر تعمیر کر کے77ایکڑ سرکاری جگہ بچائی جاسکتی ہے اور ایساکرنے سے سی ڈی اے کو 55ارب روپے کی آمدن ہوگی، جس میں بعد میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید