• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈرگ فری مہم میں مبینہ بے قاعدگیوں کا انکشاف

پشاور (این این آئی)پشاور میں ڈرگ فری مہم میں مبینہ بے قاعدگیوں کاانکشاف ہوا ہے، مہم کا ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد بغیر منسوخی کے دوبارہ جاری کردیا گیا۔ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر نے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات کے باوجود اینٹی نارکوٹکس کو نظرانداز کیا گیا، اب من پسند نجی تنظیمیں مہم چلائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ڈرگ فری مہم اینٹی نارکوٹیکس کے زیراہتمام کرانے کی ہدایت نظرانداز کرکے مہم محکمہ سوشل ویلفیئر نے نجی این جی اوز کے حوالے کردی ہے، حالانکہ رولزآف بزنس کے مطابق سوشل ویلفیئر کا کام بحالی ہے ٹریٹمنٹ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید