• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا اور کے الیکٹرک کا شیطانی اتحاد ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا اور کے الیکٹرک کا شیطانی اتحاد ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کے الیکٹرک اپنے پلانٹس نہیں چلا رہی لیکن بل پورا لیتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیاں چلا رہی ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس کیوں کینسل نہیں ہو رہا؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ عارف نقوی سب کو مراعات سے نوازتے رہے، حکومت یا اپوزیشن کے الیکٹرک پر بات نہیں کر رہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنا حصہ لے کر کے الیکٹرک کے خلاف نہ بولنے کا حلف لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید