میرپورخاص(نامہ نگار)پاکستان،بھارت کے درمیان چلنے والی انٹرنیشنل تھرایکسپریس کی بندش کو تینسال مکمل ہوگئے۔5اگست 2019 کوبھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرکےاسے ہڑپ کرنے کے فیصلہ کے ردعمل میں حکومت پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وایا میرپورخاص کھوکھراپار،مونا باؤ کے راستہ ہفتہ میں ایک روزچلنے والی انٹر نیشنل تھر ایکسپریس ٹرین کوفوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس کے تحت جمعہ9اگست 2019کو کراچی سے چلنے والی آخریتھر ایکسپریس ہفتہ 10اگست کو وایا میرپورخاص صبح پاکستان کے آخری ریلوے اسٹیشن زیرو پوائنٹ پر پہنچی تھیاور اسی روز شام کوآخری سفر پر وایا میرپور خاص کراچی کے لیئے روانہ ہوگئی تھی۔