• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرنش خان کی خواتین کے حوالے سے متنازع تبصروں پر وضاحت

زرنش خان، فائل فوٹو
 زرنش خان، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے خواتین کے حوالے سے سابقہ متنازع بیان پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس کی وضاحت دے دی۔

 زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ پوسٹ ہر اس شخص کے لیے ہے جس نے میرے بیان کو غلط سمجھا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میں سیاق و سباق کو اچھی طرح جانتی ہوں اور میں نے کسی کے خلاف یا پھر کسی کے حق میں کچھ نہیں لکھا!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں صرف ایسے بیانات اور میمز کا حوالہ دے رہی تھی جو منفی تاثرات پیش کرتے ہیں‘۔

زرنش خان نے اپنے سابقہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’’ہمیں اپنے بیٹوں کی تعلیم و تربیت پر بھی اسی طرح توجہ دینی چاہیئے جس طرح اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت پر دیتے ہیں تاکہ  اسطرح مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے!‘

اُنہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ لوگوں کے غلط اندازوں نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے‘۔

انہوں نے وضاحت کا مقصد بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’غیر حسّاس روّیے اور ایسے تعلقات کی شدید مذمت کرتی ہوں جن سے  ذہنی یا جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑے‘ ۔

خیال رہے کہ زرنش خان نے پیر کے روز اپنی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بزرگ خاتون ایک لڑکی کے آنسو پونچھتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ ’ اسے سمجھوتہ کرنا ہے‘۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم اس طرح کے بیانات سے منفی مفہوم کیوں نکالتے ہیں؟‘

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’یہ جاننے اور سمجھنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ زندگی سمجھوتوں سے ہی گزرتی ہے چاہے صورت حال کچھ بھی ہو‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس تصویر میں ایک آدمی کو بھی شامل کیا جاسکتا تھا، تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ سمجھوتہ کرنا نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی ضروری ہے‘۔

اداکارہ کے اس بیان کو لوگوں نے غلط انداز میں سمجھا، جس کی وجہ سے اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید