• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین سے اناج کی کھیپ لیکر 4 بحری جہاز ترکی روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یوکرین سے اناج کی کھیپ لے کر 4 بحری جہاز ترکی کی جانب روانہ ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق بحری جہازوں میں 1 لاکھ 70 ہزار ٹن مکئی اور دیگر کھانے کی اشیاء موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اناج برآمدگی پر روس یوکرین معاہدہ گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرینی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل رُکی ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید