• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ رڈبلیو ایم سی نے عاشورہ مرکزی جلوس کے روٹس پر کیمپ بھی لگا دیے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس پر کیمپ بھی لگا دیے ہیں۔تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔جلوس روٹ کی مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کےساتھ نالیوں کی بھی صفائی کی گئی ہے،پورے روٹ کیساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہاہے،امام بارگاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے شہر کا دورہ کر کے محرم الحرام کے صفائی پلان کے مطابق امام بارگاہوں ،جلوس کے روٹ ،مجالس کے مقامات پر جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا،انہوں نے آپریشن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکائو بھی روزانہ کی بنیادوں پر کیا جائے۔صفائی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
اسلام آباد سے مزید