• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی فوجی مشقوں میں توسیع قابل مذمت ہے، تائیوان

چین نے تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تائیوان نے چین کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

تائیوان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقوں میں توسیع قابل مذمت ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چین جان بوجھ کر بحرن پیدا کرکے اشتعال انگیزی بڑھا رہا ہے۔

تائیوانی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت فوری طور پر فوجی دھمکیوں کو روکے۔ ان دھمکیوں سے تائیوان نہ خوفزدہ ہوگا نہ پیچھے ہٹے گا۔

اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، مشقیں اپنی سمندری حدود میں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ فوجی مشقیں آزاد، شفاف اور پیشہ ورانہ طریقوں سے ہو رہی ہیں۔ فضائی کمپنیاں تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں۔

چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورۂ تائیوان کے خلاف فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید