• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی کامیاب، کہیں مایوسی، کامن ویلتھ گیمز ختم، آسٹریلیا نمبر ون رہا

برمنگھم ( نصر اقبال / نمائندہ خصوصی)کامن ویلتھ گیمز پیر کو پر کشش اور پر وقار تقریب میں آسٹریلیا کی واضح بر تری کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے۔ الیگزینڈر اسٹیڈیم میں دو گھنٹے پر محیط اختتامی تقریب میں موسیقی، رقص، انگلینڈ کی ثقافت، کھلاڑیوں کے مارچ پاسٹ کے بعد مشعل کو بجھایا گیا۔ اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں 20ہزار سے تماشائی موجود تھے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، رنگا رنگ تقریب میں آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا گیا، اختتامی تقریب میں پاکستانی جھنڈا برمنگھم گیمز کے سلور میڈلسٹ ریسلر زمان انور نے تھاما۔ اس موقع پر کھیل امن، دوستی اور یک جہتی کا پیغام ہے پر خصوصی آئٹم بھی پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے منحوس سائے کے خاتمے کے بعد افتتاحی لمحات کے بعداختتامی تقریب میں بھی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جشن منانے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، اختتامی تقریب میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، تقریب میں برمنگھم کی تاریخ اور اس کے تاریخی مناظر کی بھی عکاسی کی گئی، تقریب میں منتظمین کی جانب سے2026کامن ویلتھ گیمز کی میزبان آسٹریلین اولمپکس ایسوسی ایشن کوگیمز کا جھنڈا دیاگیا۔

اسپورٹس سے مزید