• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا 13 اگست کو اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو اسلام آباد کی بجائے ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسےکے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہےکہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق 13اور 14اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے‘ عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید