• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کی گرفتاری پر سینئر تجزیہ کاروں نے کیا کہا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے اظہار خیال کیا ہے۔

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان ذاتی نہیں، وہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف ہیں۔

سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ شہباز گل کیا آسمان سے آئے ہیں؟ اگر کوئی عام پاکستانی ایسا کرتا تو اُسے جیل جانا پڑتا۔

تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو لگتا ہے کہ انہیں چھوا نہیں جاسکتا، اس کا 10 فیصد بھی کسی اور نے کہا تو وہ آج تک اپنے مقدمات بھگت رہے ہیں۔

تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ خلافِ قانون اقدام کا مقابلہ آئین اور قانون سے کرنا چاہیے، شہباز گِل کی گرفتاری حکومت کی انتقامی کارروائی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے بارے میں یہ تاثر دینا کہ یہ لوگ اداروں کے مخالف ہیں، سیاسی کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ اس معاملے پر عمران خان اور پوری جماعت کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گِل آئسولیشن میں کچھ نہیں کرتے، جو بھی کرتے ہیں وہ عمران خان کی مرضی سے کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید