ایرانی پاسداران انقلاب کے رکن پر وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے قتل کی سازش پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تہران نے ایرانی پاسداران انقلاب کے رکن کے خلاف امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔
اس حوالے سے تہران سے خبر ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے حوالے سے بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے مستند ثبوت کے بغیر الزامات لگائے۔
ناصر کنعانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب بولٹن جیسے سیاسی کیریئر میں ناکام افراد پر مشتمل منصوبہ لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے والے اقدامات سے باز رہا جائے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی پاسداران انقلاب کے رکن پر سازش کی فرد جرم عائد کی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے رکن نے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش کی۔ ملزم نے بولٹن کے قتل کے لیے امریکا میں ایک فرد کو 3 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی تھی۔