• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی کا نیشنل ایکشن پلان کے ازسر نو جائزے کا مطالبہ

سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں اضافے میں سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے، دہشت گرد حملوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جائے، ٹی ٹی پی کی اب کوئی متحد کمانڈ نہیں رہی، ماضی میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں ایسی پالیسی تشکیل دی گئی، شراکت داروں کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دی جائے اور اس کی مشترکہ اجلاس سے منظوری لی جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ پالیسی پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کی جائے جو ہر تین ماہ بعد عملدرآمد رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے، کمیٹی رولز میں ترمیم کرکے پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین اسپیکر قومی اسمبلی کے بجائے سینیٹ سے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں پارلیمنٹ کی نگرانی سے 2012 میں نتائج سامنے آئے تھے، کمیٹی نے امریکہ اور اے ایس اے ایف نے پالیسی مرتب کی تھی جس سے امریکہ کو دی گئی فضائی اور زمینی راہداری معطل کی تھی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید