• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنےکا موقع دیا جانا چاہیے، عمران خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں گرفتاری کے دوران شہباز گِل پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل پر کیے جانے والے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، کس قانون کےتحت اور کس کے احکامات پر اسے نشان ستم بنایا جا رہا ہے؟ 

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر اس نےکوئی قانون توڑا ہےتو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لیے پوری ڈھٹائی سے آئین اور تمام قوانین پامال کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

دورانِ سماعت شہباز گِل کا عدالت کو بتانا تھا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ہے۔

شہباز گِل نے قمیض اٹھا کر عدالت کو اپنی کمر دکھائی اور کہا کہ مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، میرا میڈیکل نہیں ہوا، سوچ بھی نہیں سکتا کہ افواجِ پاکستان کے بارے میں ایسی بات کروں گا، میں پروفیسر ہوں، مجرم نہیں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید