• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہو رہی ہے؟

کیا عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہونے لگی ہے؟ فلم کی دوسرے دن کی باکس آفس آمدن خطرناک حد تک گر گئی۔

لال سنگھ چڈھا 11اگست کو اکشے کمار کی فلم رکھشا بندھن کے ساتھ ریلیز ہوئی، عامر خان کی فلم نے پہلے دن تقریباً 12 کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن وہ دوسرے دن 7 کروڑ 26 لاکھ روپے پر آ گیا۔

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اُن فلموں میں سے ہے، جس کا فلم بین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے، اس کی ریلیز بھی کئی بار ملتوی ہوئی۔

فلمی تجزیہ کاروں کی مثبت رائے کے باوجود لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر خاطر خواہ نشان چھوڑنے میں فی الحال ناکام ہے۔

دوسرے روز لال سنگھ چڈھا کے ہندی ورژن نے پہلے دن کے مقابلے 40 فیصد کم آمدن حاصل کی، جو یقینی طور پر عامر خان کی فلم کے لیے مایوس کن ہے۔

بالی ووڈ اسٹار کی فلم کو دیکھنے والوں میں کافی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، 2 دن میں ہندی بیلٹ میں 18 کروڑ 96 لاکھ کا بزنس ہوا ہے۔

فلمی پنڈٹ ویک اینڈ، یوم آزادی، پارسی نئے سال اور مذہبی تہوار کی چھٹیوں کے پیش نظر فلم کے باکس آفس پر رفتار پکڑنے کے لیے پرامید ہیں۔

ہالی ووڈ کی 1994ء کی فلم فاریسٹ گیمپ کے ری میک لال سنگھ چڈھا میں عامر خان، کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید