• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو، ایڈمیشن سیل کا آزادی کے جذبے کا والہانہ اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ایڈمیشن سیل کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جامعہ کی تیسری منزل کو قومی پرچم کے رنگوں میں سجا کر آزادی کے جذبے کا والہانہ اظہار کیاگیا، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد اورا سٹاف نےجھنڈوں اور غباروں کا بھی اہتمام کیا، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی اور قاضی شبیر نے تقریب میں شرکت کی اور آزادی کے جذبے کا والہانہ اظہار اور پوری منزل کو سجانے پر عمران سلیم اور سید علی کاشان سمیت دیگر ارکان کے جوش کو سراہا۔