• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ڈیمینیشا سے نمٹنے کیلئے قومی مشن شروع کرنے کا اعلان

لندن (پی اے) بورس جانسن نے کیری آن اور ایسٹ اینڈرز اسٹار ڈیم باربرا ونڈسر کی یاد میں ڈیمینشیا سے نمٹنے کے لئے ایک نیا ’’قومی مشن‘‘ شروع کر نے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تحقیقی فنڈنگ ​​کے لئے اضافی 95 ملین پونڈز فراہم کرے گی، 2024ء تک بیماری کے علاج کے لئے فنڈز کو دوگنا کرنے کے لئے 160 ملین پونڈزکرنے کا عزم پورا کرے گی۔ انہوں نے رضاکاروں کی ’’بابس آرمی‘‘ کے لئے اپیل جاری کی، جن میں ڈیمنشیا کی خاندانی تاریخ ہو یا اس کے بغیر، روک تھام کے علاج پر کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لینے کے لئے آگے بڑھیں۔ یہ اعلان اس ہفتے کے شروع میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مسٹر جانسن اور ڈیم باربرا کے شوہر سکاٹ مچل کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ اداکارہ، جس کا انتقال 2020ء میں ہوا، اس نے 2018ء میں مسٹر مچل کے انکشاف کے بعد ڈیمنشیا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک مہم کی سربراہی میں مدد کی، ان میں چار سال قبل اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ مسٹر جانسن نے کہا کہ ڈیم باربرا ونڈسر ایک برطانوی ہیرو تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب ہم ڈیم باربرا کو اس مناسب طریقے سے عزت دے سکتے ہیں، ان کے نام سے ایک نیا قومی ڈیمنشیا مشن شروع کر رہے ہیں۔ ہم اس بیماری کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں اور ایک غیر معمولی خاتون کو اعزاز دے سکتے ہیں جس نے تبدیلی کے لئے انتھک مہم چلائی۔ مسٹر مچل نے مزید کہاکہ باربرا کو اس بات پر بہت فخر ہوگا کہ اس کے پاس یہ میراث ہے، امید ہے کہ مستقبل میں خاندانوں کو اس دل دہلا دینے والے تجربے سے نہیں گزرنا پڑے گا جو اسے اور مجھے برداشت کرنا پڑا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ یہ مشن ایک نئی ٹاسک فورس کے ذریعے چلایا جائے گا، جس میں صنعت، این ایچ ایس، ماہرین تعلیم اور بیماری میں مبتلا افراد کے خاندانوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔ یہ حیاتیاتی اور ڈیٹا سائنسز میں حالیہ پیشرفت بشمول جینومکس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ترین دماغی امیجنگ ٹیکنالوجی، ممکنہ اختیارات کی بڑھتی ہوئی رینج سے نئے علاج کی جانچ کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔

یورپ سے سے مزید