• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ویلنگ و تیز رفتاری پر کریک ڈاؤن، 15 ملزم گرفتار،14 موٹرسائیکل ضبط

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ونویلنگ، تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے15ملزموں کو گرفتار کرکے 14 موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے ۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے 5ملزموں عنصر، سلیمان، احمد، مبین اور شمرائن کو گرفتار کرکے 5 موٹرسائیکل، تھانہ ویسٹریج پولیس نے 2 ملزموں احمد اور ولید کو گرفتارکرکے 2 موٹر سائیکل ، تھانہ آراے بازار پولیس نے علی اور عادل جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے شوکت کو گرفتار کر کے 2 موٹرسائیکل، تھانہ سٹی پولیس نے اسامہ، سجاد، فرید اور عثمان کو گرفتار کرکے 4موٹر سائیکل جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے عبدلااحد کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیا۔
اسلام آباد سے مزید