• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی صاحبزادی مالتی میری چوپڑا جونس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں چند تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا جس میں ان کی ننھی پری کے ساتھ پالتو کتے بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

پہلی تصویر میں مالتی ایک کتاب کے سامنے بیٹھی ہیں جسے پریانکا نے کیپشن دیا کہ ’اتوار کا دن مطالعے کے لیے ہوتا ہے‘۔

دوسری تصویر میں مالتی لیٹی ہوئی ہیں اور کھلونوں سے کھیل رہی ہیں جبکہ ان کے گرد تین پالتو کتے حفاظتی حصار بنائے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید