• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان محمد شاہم کے والد نے بتایا کہ پیر کو اسرائیلی پولیس نے اسلحہ کی تلاش کے نام پر گھر پر چھاپا مارا، جس کے دوران پولیس نے گھر میں فائرنگ شروع کردی اور ایک گولی ان کے بیٹے کےسر میں لگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے محمد شاہم کے والد کے دعوے پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے محمد شاہم کے قتل کی فوری اور  بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید