• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

فوٹو: فیس بک
فوٹو: فیس بک

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

واضح رہے کہ محمد میاں سومرو این اے 196 جیک آباد سے رکن قومی اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے اسپیکر کو رخصت کی درخواست ارسال کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسپیکر نے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی تھی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا تھا۔

اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 40 روز کے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔

واضح رہے کہ محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی تھی۔

اس تحریک میں کہا گیا تھا کہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی تھی۔

قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومروکی نشست خالی قرار دی گئی، تاہم آج ای سی پی نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا۔

قومی خبریں سے مزید