• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کے ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ میں رد و بدل ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے لینڈ ریکارڈ میں رد و بدل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام ملوث ملازمین کو معطل کر دیا۔

سیکریٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی کو ریکارڈ تحویل میں لینے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، جبکہ سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 کا ریکارڈ عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق  سیکریٹری کے ڈی اے نے تین افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

مذکورہ کمیٹی تین روز میں ڈی جی کے ڈی اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید