• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید بارشوں کی پیشگوئی، کراچی پولیس کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ایڈشنل آئی جی کراچی نے پولیس کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں جبکہ کراچی پولیس کے آپریشن اور ٹریفک میں تعینات افسران و اہلکاروں کو انکی جائے تعیناتی والے علاقوں میں موجود رہنے اور ٹریفک پولیس کو بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر نے کا کہا گیا ہے ، شہر میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک کے ایس اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہینگے، گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات سے لیس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس مددگار 15 اور ٹریفک معلومات و راہنمائی کیلئے 1915 پر فوری رابطہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید