• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن بیجنگ تناؤ کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، ملیحہ لودھی

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان کی امریکا اور برطانیہ میں سابق سفیرڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے بیجنگ سے تناؤ کی وجہ سے پاکستان کے امریکا سے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

تاہم پاکستان بڑی طاقتوں کی کشمکش سے دور رہنا چاہتاہے جوکہ ایک مشکل کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک چین کے امریکا سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے پاکستان کو کو ایک مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا یہ بات انہوں نے واشنگٹن کے ادارہ یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

 پروگرام میں سابق سفیر جلیل عباس جیلانی اور بھارتی سفارتکار نروپاما راؤ اور ارن سنگھ نے بھی اظہار خیال کیا ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کے لئے ایک نئی صورتحال سے دوچار ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے بھارت سے تعلقات بھی ایک نئی صورتحال سے دوچار ہیں۔تاہم پاکستان بڑی طاقتوں کی کشمکش سے متاثر ہورہا ہے اور اس وقت پاکستان کےلئے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بھی ایک چیلنج ہیں۔

 امریکا اور چین کے تناؤ کی وجہ سے پاکستان پر مسلط کردہ خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے لئے ایک نیا امتحان ہوگا۔ مگر ان تمام حقائق کے باوجود پاکستان کے چین سے تعلقات پھر بھی مثالی رہیں گے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں سی پیک پر پیش رفت ایک مثالی منصوبہ لگتا ہے۔

ان کہ مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بھارت سے بات چیت ایک عرصہ سے بند ہے خاص طور پر بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک بڑی وجہ ہے اسی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت بھی بند ہے اوربیک ڈور بات چیت سے بھی مذاکرات شروع ہونے کے لئے کوئی نئی صورتحال سامنے نہیں آرہی۔

اہم خبریں سے مزید