• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا نقصانات اور اوور بلنگ پر لیسکو پر 25 ملین روپے کا جرمانہ

اسلام آباد (اسرار خان)نیپرا کا نقصانات اور اوور بلنگ پر لیسکو پر25ملین روپے کا جرمانہ، ریگولیٹر نے کم وصولیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں پر کمپنی کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) پر مالی سال 2023-24 کے دوران اپنے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات اور ریکوری کی کارکردگی کو پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر نہ کرنے پر 25 ملین روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ جمعرات کو جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں، نیپرا نے کہا کہ لیسکو مارچ 2025 میں نیپرا (جرمانہ) ریگولیشنز 2021 کے تحت جاری کیے گئے شو کاز نوٹس کا کوئی اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔ ریگولیٹر نے نشاندہی کی کہ تین ماہ سے زائد کا وقت دیے جانے کے باوجود کمپنی نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا، جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ اس نے ریگولیٹری قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات کو عملاً تسلیم کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید