کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ملاقات کریں گے ، وائٹ ہاؤس کی ترجمانکیرولین لیویٹنے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات کا امکان "اب بھی موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔