• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہوجائیگی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہوجائے گی ، میاں نوازشریف کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ جب ایک آدمی مجرم قرار پاجائے تو وہ پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا نہ سیاسی جماعت کے کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے اور اگر وہ شامل ہے تو فیصلہ کالعدم ہوگا۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ آپ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں پھر کورٹ کالعدم قرار دے دے تو ہم حکومت قربان کرنے کو تیار ہیں۔ میزبان حامد میر نے کہا کہ ارشد شریف کی آج تیسری برسی ہے اور سپریم کورٹ نے اس کا ازخود نوٹس لیا تھا اور ایک سماعت کے بعد معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان میں سیاسی پارٹیوں پر پابندی کی پوری ایک تاریخ موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید