• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں، بھارت پریشان

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا نے روس کی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں، بھارت سخت پریشان، روسی تیل کی درآمدات کم کرنے پر غور میں، صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر سخت مؤقف، پابندیوں کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں 5فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادھرٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پیوٹن سے مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ماسکو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جنگی اقدام کے مترادف ہے ۔ جبکہ یوکرینی صدر نے پابندیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید