• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک وہیکل پالیسی مینوفیکچرر فرینڈلی قرار، بعض پہلوؤں پر عدم اطمینان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نےآئندہ پانچ سال کی الیکٹرک وہیکل پالیسی کو صارفین کے بجائے زیادہ مینوفیکچرر فرینڈلی قرار دیتے ہوئے اس کے بعض پہلوؤں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں E گاڑیاں 76ہزار سے تجاوز کر گئیں ، 2030تک جدید گاڑیوں کی فروخت کا ہدف30فیصد مقرر، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، سیکریٹری صنعت وپیداوار نے کمیٹی کو قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-2030کے اہم نکات پر بریفنگ دی اور کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی, 2030 تک جدید گاڑیوں کی فروخت کا ہدف 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید