• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ڈاک ملازمین کیلئے اہم خبر؛ شعبہ اکاؤنٹس کا انتظامی کنٹرول CAO کے سپرد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) محکمہ ڈاک کے ملازمین کیلئے اہم خبر ہےکہ پاکستان پوسٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے منسلک تمام افسران اور عملہ کا انتظامی کنٹرول فوری طور پر چیف اکاؤنٹس آفیسر کو سونپ دیاگیا۔ یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے 22 مئی کے فیصلے کی روشنی میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے احکامات پر اٹھایا گیا ۔ ان احکامات کے مطابق تمام اکاؤنٹس اسٹیبلشمنٹ بشمول اسسٹنٹ چیف اکاؤنٹس آفیسرز، اکاؤنٹس آفیسرز، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز، جونیئر اکاؤنٹنٹس، سینئر آڈیٹرز، جونیئر آڈیٹرز اور اکاؤنٹس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر عملہ، ڈائریکٹر اکاؤنٹس، پاکستان پوسٹ لاہور یا پاکستان پوسٹ ہیڈکوارٹر، پوسٹل سرکل کے فیلڈ دفاتر کا اکاؤنٹس عملہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے ماتحت ہوگا جس کے تمام امور کا نگران پاکستان پوسٹ میں تعینات چیف اکاؤنٹس آفیسر ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید