کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کے بل کی منظوری کی پاکستان سمیت17ممالک نے مذمت کی ہے۔ اسلامی ممالک نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اپیل کی کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو غیر قانونی اقدامات سے باز رکھے۔ سعودی عرب، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، جبوتی، عمان، گیمبیا، فلسطین، قطر، کویت، لیبیا، ملیشیا، مصر، نائیجیریا، عرب لیگ اور او آئی سی نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنے کے دو مسودہ قوانین کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے، اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔