اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)جمعرات کی شام جمادی الاوّل1447ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ وزارتِ مذہبی امور نے جمادی الاوّل کے چاند متعلق اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چاند کی رویت کی تصدیق کردی اور جمادی الاوّل کا چاند نظر آنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطا بق یکم جمادی الاوّل1447ہجری جمعہ 24 اکتوبر 2025کو ہوگی۔ چاند کی رویتِ کے لیے مرکز ی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔