کراچی (نیوز ڈیسک) نیند کی کمی سے دماغ کی صفائی کا عمل متاثر ، الزائمر اور ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ ناقص نیند سے "گلِمفیٹک نظام" متاثر ہوتا ہے جو دماغ سے زہریلے مواد کو صاف کرتا ہے۔ یہ خرابی "ایمیلوئڈ" اور "ٹو" پروٹینز کے جمع ہونے کا باعث بنتی ہے جو الزائمر سے جڑے ہیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ناکافی یا خراب نیند دماغ کے "گلِمفیٹک نظام" کو متاثر کرتی ہے، جو دماغ سے نقصان دہ مواد کو صاف کرتا ہے۔ اس نظام میں خرابی آنے سے "ایمیلوئڈ" اور "ٹو" پروٹینز جمع ہو جاتے ہیں، جو الزائمر اور ڈیمنشیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیمبرج اور زیجیانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 40 ہزار سے زیادہ MRI اسکینز کا تجزیہ کر کے تین بایو مارکرز کی نشاندہی کی جو دماغ کی صفائی کے عمل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔