• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی فلاح کے مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے،صوبائی وزیر مال

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پسماندگی کے خاتمے کیلئے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لوگوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں تعمیرو ترقی کے جاری منصوبوں پر کام جاری رہے گا اوراس کے علاوہ عوامی فلاح کے مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔