کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جسٹر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ40 ہزار کیوسک ہو گیا ہے، بھارت نے دریائے راوی اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔