• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زیورخ (جنگ نیوز) فیفا نے انڈین فٹ بال فیڈریشن کو تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے فوری طور پر معطل کر دیا۔ فیفا کا کہنا ہے کہ غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس کے مد نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بھارت میں فٹبال کی تمام سرگرمیاں معطل ہوجائیں گی جبکہ اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کے انعقاد کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اے آئی ایف ایف اپنے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتی۔ فیفا نے کہا کہ اے آئی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے اختیارات منسوخ ہونے اور اے آئی ایف ایف انتظامیہ اے آئی ایف ایف کے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے منتظمین کی کمیٹی قائم کرنے کے حکم کے بعد معطلی ختم کر دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید