• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو پرفارمنس میں حرامانی کی بے عزتی ہوگئی

کولاج، فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج، فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ حرامانی کو بیرونِ ملک لندن میں کنسرٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اداکارہ حرا مانی کے کنسرٹ سے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا مانی کانسرٹ کے دوران لائیو پرفارمنس دے رہی ہیں، ولایتی لباس میں ملبوس حرا مانی مشہور پاکستانی گانے ’جا تجھے معاف کیا‘ گا رہی ہیں۔

حرا مانی اپنی پرفارمنس میں کانسرٹ کے شرکاء کو بھی شامل کرنا چاہ رہی ہیں مگر سامنے بیٹھے لوگ نہایت اُکتائے ہوئے اور خاموش نظر آ رہے ہیں۔

حرا مانی گانے کے کچھ بول گا کر مائیک شرکاء کے سامنے کرتی ہیں اور گانے کے اگلے بول ایک ساتھ گانے کا کہتی ہیں مگر اس پر بھی سب چُپ نظر آئے۔

ہال میں اچھی خاصی چھائی خاموشی پر حرا مانی کہتی ہیں کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں  ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی، جس پرشرکاء کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

حرا مانی اپنا سا منہ لے کر شرکاء کو تکنے لگتی ہیں اور تھک ہار کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں جس پر ناظرین بھرپور ردِ عمل دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ حرا مانی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ 

صارفین کا کہنا ہے کہ حرا کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں گلوکارہ نہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حرا مانی کے پہناوے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید