• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ


پاکستان کے یوم آزدی کے موقع پر دبئی میں گرینڈ اوورسیز کلب کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کی جائیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ ان کے ووٹ سے اوورسیز رکن پارلیمنٹ منتخب کیے جائیں تاکہ اوورسیزکمیونیٹی اپنے مسائل خود حل کرسکے۔

گرینڈ اوورسیز کلب کے متحدہ عرب امارات میں صدر ملک منیر اعوان نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے یہ فورم کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔

تقریب میں 25 ستمبر کو لاہور میں بین الاقوامی اوورسیز کنونشن منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید