• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو کانسرٹ میں حرا مانی کی بے عزتی، مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار و میزبان مانی (سلمان شیخ) اپنی اہلیہ اداکارہ حرامانی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سے زائد اسٹوریز اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے اظہار کیا ہے کہ انہیں حرا پر فخر ہے جس نے لندن میں دس ہزار حاضرین کے سامنے پرفارم کیا، اللہ جسے چاہے عزت دے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہوشیاروں کیسے ہو؟ ہم اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، جو کرنا ہے کرلو، تم لوگ کچھ نہیں کرسکتے اس لیے خوش رہو، ہمیں پھر بھی آپ سب سے محبت ہے جو کرنا ہے کرتے رہو‘‘۔

ایک اور انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ساری توجہ ہم ہی لے گئے، بھائی ، اس رات باقی لوگ بھی آئے تھے۔ ہمیں تنقید کرنے والوں سے پیار ہے جن کی وجہ سے ہم مزید محنت کرتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر حرامانی نے لندن کے کانسرٹ میں پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید