• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این چیف کے دورے پر یوکرین اشتعال انگیزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، روس

روس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کے دوران یوکرین اشتعال انگیزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے جوہری پلانٹ زاپو ریزازیا اور اس کےقریبی اضلاع میں کوئی روسی بھاری ہتھیار نہیں ہیں، یوکرین نے شیلنگ جاری رکھی تو یوکرین کے جوہری پلانٹ زاپو ریزازیا کو بند کرسکتے ہیں۔

روس نے رواں سال مارچ میں یوکرین کے جوہری پلانٹ زاپو ریزازیا کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج یوکرین کے شہر لوویو میں یوکرینی صدر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید