• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر رجب طیب اردوان یوکرین پہنچ گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے ترک صدر کا استقبال کیا۔ 

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس بھی دونوں رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ 

ترک میڈیا کے مطابق اردوان، زیلینسکی اور گوتیریس کی  ملاقات میں یوکرین تنازع کے سفارتی حل پر بات ہوگی۔ 

ترک میڈیا کے مطابق سہ فریقی ملاقات میں یوکرینی اناج کی برآمد جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے اناج کی برآمد کا معاہدہ طے پایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید