• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

2030 تک بھارتی بالغ کروڑ پتیوں کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی، رپورٹ

امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے ایک عالمی شہرت یافتہ بینک کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2030 تک بھارت میں بالغ کروڑ پتی (کم از کم ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم) افراد کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی جو کہ اس کی بالغ آبادی کے ایک فیصد کے برابر ہے۔ 

جبکہ چین میں ایسے کروڑ پتیوں کی تعداد اسی عرصے کے دوران 50 لاکھ کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔ 

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سنگاپور اس معاملے میں آسٹریلیا سے آگے نکل جائے گا اور آئندہ 8 برسوں میں ایشیا میں کروڑ پتی بالغ افراد کے تناسب میں سب سے آگے ہوگا۔ 

رپورٹ کے مطابق ان چار ملکوں کے کروڑ پتیوں کا تناسب امکانی طور پر امریکا میں موجود ایسی ہی حیثیت کے حامل دولت مندوں سے زیادہ ہوجائے گی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید