کراچی (نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ انڈونیشیا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انڈونیشین صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہےبتایا جاتا ہے کہ یوکرین پر حملے کے تناظر میں صدر پیوٹن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینے کیلئے انڈونیشین صدر پر مغربی ملکوں کا دباؤ تھا۔ صدر جوکو ودودو نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یوکرینی صدر نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی حامی بھری ہے۔ واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں نومبر میں ہوگی۔