• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ: ہوٹل سے شدت پسندوں کا قبضہ ختم، 21 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کو حملہ آور ہونے والے شدت پسندوں سے خالی کروالیا گیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر شدت پسندوں کا قبضہ 30 گھنٹے بعد ختم کروالیا گیا۔ 

خبر ایجنسی نے اسپتال حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوٹل پر حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں۔ 

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کے مطابق ہوٹل میں پھنسے 106 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ اور بم دھماکوں سے ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو کے ہوٹل پر جمعہ کی شام حملہ کیا گیا تھا، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید