اسلام آباد ( آن لائن ) حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے کئی فیصلوں پر گلے شکوے، معاونین خصوصی کی تعیناتیوں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدداہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ، وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلزپارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔
پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ چار ماہ میں کیے جانے والا اضافہ اگر معاشی مجبوری تھا، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مستقبل میں جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بڑی اتحادی ہوتے ہوئے بھی ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟
پی پی پی نے شہباز حکومت کے خلاف گلے شکووں کی فہرست تیار کرلی اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔