• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ، وزیراعظم کی پارٹی میں شرکت پر بحث چھڑ گئی

جنیوا (نیوز ڈیسک ) فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے اپوزیشن کے الزامات کے بعد ان پر لعن طعن کےبجائے 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے اس طرح انہوں نے اپوزیشن پر جوابی الزامات کے بجائے اپنی سچائی ثابت کردی ۔ دوسری جانب سنا مرین کی ایک پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا وزیراعظم کو پارٹی منانے کا حق ہے یا نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنا منشیات کا ٹیسٹ (ڈرگ ٹیسٹ) کروا لیا ہے۔انہوں نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتایا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں میرے الفاظ پر بھروسہ کیا جاسکتا تھا تاہم جب شکوک وشبہات پیدا کئے گئے تو اسی لئے میں نے ٹیسٹ کروالئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گی تاہم انہیں ویڈیو کے لیک کئے جانے پر افسوس ہے ۔ 36 سالہ سنا مرین کی ایک حالیہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔ اس ویڈیو میں انہیں فن لینڈ کی بعض معروف شخصیات کے ساتھ ڈانس کرتے اور گانے گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ ایک شخص کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں جو ان کے شوہر نہیں ہیں ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اُن سے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیوز کانفرنس کے دوران سنا مرین نے بتایا کہ انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کے رپورٹ آئندہ ہفتے کے دوران موصول ہو جائے گی۔ سنا مرین پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وہ منشیات کے زیر اثر نہیں تھیں بلکہ انھوں نے صرف شراب پی تھی اور وہ پارٹی کر رہی تھیں۔ نیوز کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے پارٹی کے دوران منشیات استعمال کی تھی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’میں نے کچھ بھی غیرقانونی نہیں کیا۔ ٹین ایج (نو عمری) میں بھی میں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے منشیات کا ٹیسٹ صرف لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کروایا ہے۔
یورپ سے سے مزید