• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلوں کا نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد(جنگ نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاون خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید